Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



حصول اولاد کے لئے وظیفہ؟



سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ عرض یوں ہے کہ میرا ایک دوست ہے اس کو دس سال ہوے شادی کو مگر آج تک بچہ نہیں ہوا ہے ڈاکٹروں نے کہا کہ عورت بچہ جننے کے قابل نہیں۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ اس کو بچہ ھونا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے پاس کوئی چیز ناممکن نہیں ھے۔؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: ظاہری اسباب اختیار کرنے کے ساتھ صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی بے چارگی کو بیان کر کے خوب خوب دعائیں مانگیں اور استغفار اور صدقہ کی کثرت کریں، نیز ہر نماز کے بعد میاں بیوی دونوں سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ان کو اولاد کی نعمت عطا کردے گا:
رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وّأََنتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ
نیز بزرگوں سے یہ بھی منقول ہے کہ میاں بیوی ہم بستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس پڑھ لیا کریں۔ وہ یہ ہیں: وَأَنَّہُ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّکَرَ وَالْأُنْثَی (45) مِنْ نُطْفَۃٍ إِذَا تُمْنَی (46) وَأَنَّ عَلَیْہِ النَّشْأَۃَ الْأُخْرَی (47) (النجم)

 



Leave a Comment