Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مقتدی کے لئے امام اتباع ؟



سوال: ہم کو امام کے پیچھے رکوع میں سبحان ربی العظیم تو تین مرتبہ پڑھنا ہے لیکن امام صاحب جلدی پڑھ کر اٹھ جاتے ہیں تو کیا ہم بھی تین مرتبہ مکمل کئے بغیر اٹھ جائیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر امام مقتدی کے تین مرتبہ تسبیح پڑھنے سے پہلے رکوع سے فارغ ہوجائے تو مقتدی کو بھی امام کی اقتداء کرتے ہوئے قومہ کے لیے کھڑا ہوجانا چاہیے۔
کما لو رفع الإمام قبل تسبیح المقتدی ثلاثًا فالأصح أنہ یتابعہ، لأن ترک السنۃ أولی من تأخیر الواجب۔ (شامی: ۲/۵۶۱، باب صفۃ الصلاۃ، زکریا دیوبند)

 



Leave a Comment