Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



روزے کی نیت کا وقت؟



سوال:۔ مفتی صاحب سحری میں آنکھ نہ کھلے تو صبح روزے کی نیت کس وقت تک کر سکتے ہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: روزہ رکھنے کے لیے سحری کرنا مستحب ہے، فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا اگر کسی شخص کی سحری کے وقت آنکھ نہ کھلی ہو تو اگر رات ہی کو وہ روزے کی نیت کرکے سویا تھا تو اس کا روزہ درست ہوگا، اور اگر رات کو روزے کی نیت نہیں تھی تب بھی نصف النہار شرعی (صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک کل وقت کے نصف (آدھے کو نصف النہار شرعی کہا جاتا ہے) سے پہلے پہلے روزے کی نیت کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ صبح صادق کے بعد کچھ کھایا پیا نہ ہو۔فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment