Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



قرض زکوۃ کی رقم سے ادا کرنا؟



سوال:۔ اگر کسی بندے کے پاس گھر مکان وغیرہ سب کچھ ہو مگر اس وقت اس کے حالات خراب ہوں تو کیا اس کو زکوۃ کی رقم ہدیہ وغیرہ کہہ کر دے سکتے ہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: زکاۃ دینے کے لیے بتلانا ضروری نہیں، ہدیہ کے نام سے بھی دے سکتے ہیں، مگر یہ ضروری ہے کہ وہ صاحب نصاب نہ ہوں، یعنی بقدر نصاب ان کے پاس نقد روپیہ سونا اور چاندی موجود نہ ہو، اگر 52.5تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر ان کے پاس سونا چاندی نقد روپیہ موجود رہا تو انہیں زکاۃ دینا جائز نہیں ہوگا۔ فقط والله اعلم

 



Leave a Comment