Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنا افضل ہے؟



سوال:۔ السلام علیکم، مفتی صاحب! رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف افضل ہے یا اللہ تعالی کے راستے میں نکلنا افضل ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنا سنت علی الکفایہ ہے اور تبلیغی جماعت میں جانا مباح، بلکہ بعض حالات میں ضروری ہے، البتہ تبلیغی جماعت میں جانے کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے، پورے سال میں جب چاہیں، جاسکتے ہیں اور سنت اعتکاف کے لیے ایک مخصوص وقت ہے، جس کو اس کے علاوہ پورے سال میں نہیں کیا جاسکتا ہے، لہذا رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنا افضل ہے۔
لمافی قواعد الفقہ: عمیم للبرکتی: عِنْد اجْتِمَاع الْحُقُوق یبْدَأ بالأہم۔ (ص:92، ط: الصدف ببلشرز، کراچی)
وفی الدر مع شرحہ: (وہو) ثلاثۃ أقسام (واجب النذر) بلسانہ …… (وسنۃ مؤکدۃ فی العشر الاخیر من رمضان) أی سنۃ کفایۃ کما فی البرہان وغیرہ لاقترانہا بعدم الانکار علی من لم یفعلہ من الصحابۃ.
وفی الشامیۃ تحتہ: والصحیح أنہ سنۃ مؤکدۃ (لان النبی - صلی اللّٰہ علیہ وسلم - واظب علیہ فی العشر الاواخر من رمضان) والمواظبۃ دلیل السنۃ اہ۔ من أن المواظبۃ بلا ترک دلیل الوجوب والجواب کما فی العنایۃ أنہ - علیہ الصلاۃ والسلام - لم ینکر علی من ترکہ ولو کان واجبا لأنکر۔ اہ۔ وحاصلہ: أن المواظبۃ إنما تفید الوجوب إذا اقترنت بالانکار علی التارک۔ (ج:2 ص:442، ط: دارالفکر بیروت) واللّٰہ تعالی اعلم بالصواب

 



Leave a Comment