Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



لیلۃ القدر کی فضیلت؟



سوال:۔ کیا لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ایک ہزار مہینوں کے ثواب کے برابر ملتا ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: شب قدر کا ثبوت قرآن کریم سے بھی ہے اور احادیث متواترہ سے بھی؛ بلکہ سورہ قدر میں خاص طور پر اس رات کی فضیلت واہمیت بیان کی گئی ہے، یعنی: شب قدر ہزار ماہ (تراسی سال اور چار ماہ) سے افضل ہے، اس رات میں فرشتے اور حضرت جبریل امین علیہم الصلاۃ والسلام اللہ رب العزت کے حکم سے ہر امر خیر لے کر نزول فرماتے ہیں، یہ رات سراپا سلامتی ہے اور یہ رات اسی صفت وبرکت کے ساتھ طلوع فجر تک رہتی ہے (سورہ قدر)۔
ولا شک أنھا لیلۃ مبارکۃ عظیمۃ القدر عند اللّٰہ تعالی …… فھذہ اللیلۃ وإن لم تکن لیلۃ القدر فلھا فضل عظیم وخیر جسیم وکان السلف رضی اللہ عنھم یعظمونھا ویشمرون لھا قبل إتیانھا فما تأتیھم إلا وھم متأھبون للقائھا والقیام بحرمتھا علی ما قد علم من احترامھم للشعائر علی ما تقدم ذکرہ ھذا ھو التعظیم الشرعی لھذہ اللیلۃ (المدخل لابن الحاج المالکی 299/1،ط: مکتبۃدار التراث،22 شارع الجمہوریۃ، القاھرۃ)

 



Leave a Comment