Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مرحومین کی جانب سے کپڑے دینا؟



سوال:۔ امام مسجد کو مرحومین کی طرف سے کپڑے وغیرہ دینا کیسا ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورتِ مسئولہ میں مسجد کے امام کو مرحومین کی طرف سے ایصال ثواب کے لیے کپڑے وغیرہ دینا شرعا جائز ہے، اور اس کا ثواب مرحومین کو پہنچ جاتاہے۔
مشکاۃ المصابیح میں ہے: وعن سعد بن عبادۃ قال: یا رسول اللّٰہ إن أم سعد ماتت، فأی الصدقۃ أفضل؟ قال: الماء فحفر بئرا وقال: ہذہ لأم سعد (رواہ أبو داود والنسائی) مرقاۃ المفاتیح، باب فضل الصدقۃ، ج:4، ص:1342، ط:دار الفکر بیروت)
ترجمہ: حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ سعد کی (یعنی میری) والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی طرف سے بہترین صدقہ کون سا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: پانی چنانچہ سعد رضی اللہ عنہ نے ایک کنواں کھدوادیا، اور یوں کہا: یہ سعد کی والدہ کے (ایصالِ ثواب کے) لیے ہے۔
فتاوی شامی میں ہے: وفی البحر: من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ لغیرہ من الأموات والأحیاء جاز، ویصل ثوابہا إلیہم عند أہل السنۃ والجماعۃ کذا فی البدائع، ثم قال: وبہذا علم أنہ لا فرق بین أن یکون المجعول لہ میتا أو حیا۔ (باب صلاۃ الجنازۃ، ج:2، ص:243، ط:سعید) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment