Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



روزے کے بغیر اعتکاف؟



سوال:۔ ایک بہن اعتکاف میں بیٹھنا چاہتی ہیں لیکن پتھری ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے روزے رکھنے سے منع کیا ہے تو کیا روزے کے بغیر اعتکاف ہو سکتا ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: مسنون اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے، روزہ کے بغیر مسنون اعتکاف صحیح نہیں ہوتا؛لہذا کوئی شخص اعتکاف کے دنوں میں روزہ کسی عذر کی وجہ سے نہیں رکھ سکتا تو اس کے لئے سنت اعتکاف میں بیٹھنا درست نہیں، البتہ نفلی اعتکاف کی نیت سے اعتکاف کرسکتا ہے، اس کا اجر وثواب ملے گا۔
فتاوی شامی میں ہے: ومقتضی ذلک أن الصوم شرط أیضاً فی الاعتکاف المسنون؛ لأنہ مقدر بالعشر الأخیر حتی لو اعتکفہ بلا صوم لمرض أو سفر، ینبغی أن لایصح عنہ بل یکون نفلاً فلاتحصل بہ إقامۃ سنۃ الکفایۃ۔ (الدر المختار مع رد المحتار،کتاب الصوم،باب الاعتکاف،442/2،ط:سعید) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment