Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



شوال کے روزے رکھنا؟



سوال:۔ رمضان کے بعد جو روزے رکھے جاتے ہیں وہ روزے عید کے دوسرے دن سے رکھنا ضروری ہے یا پورے مہینہ میں کسی دن بھی رکھ سکتے ہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: شوال کے چھ روزے یکم شوال یعنی عید کے دن کو چھوڑ کر شوال کی دوسری تاریخ سے لے کر مہینہ کے آخر تک الگ الگ کرکے اور اکٹھے دونوں طرح رکھے جاسکتے ہیں۔ عید کے دوسرے دن سے ہی رکھنا ضروری نہیں ہے۔ لہذا ان روزوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ البتہ اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو اسے طعن و تشنیع کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے؛ کیوں کہ یہ مستحب روزہ ہے، جسے رکھنے پر ثواب ہے اور نہ رکھنے پر کوئی مواخذہ نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشیۃ ابن عابدین (رد المحتار) (2/ 435): (وندب تفریق صوم الست من شوال) ولا یکرہ التتابع علی المختار خلافاً للثانی حاوی۔ والإتباع المکروہ أن یصوم الفطر وخمسۃ بعدہ فلو أفطر الفطر لم یکرہ بل یستحب ویسن ابن کمال۔

 



Leave a Comment