Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کنڈوم کا استعمال؟



سوال:۔ کنڈوم یوز کرنا حرام ہے یا نہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: بلا وجہ کنڈوم کا استعمال اچھا نہیں، اور اگر کوئی ضرورت داعی ہو، مثلاً پہلا بچہ ابھی دودھ پی رہا ہو یا عورت صحت کے اعتبار سے کمزور ہو تو ایسی صورت میں کنڈوم استعمال کرسکتے ہیں، اس صورت میں کنڈوم کے استعمال میں شرعاً کچھ حرج نہیں۔
مستفاد: أفاد وضع المسألۃأن العزل جائز بالإذن وھذا ھو الصحیح عند عامۃ العلماء لما فی البخاری عن جابر: کنا نعزل والقرآن ینزل، الخ (البحر الرائق 3: 348، ط: مکتبۃ زکریا دیوبند)، فإذا فلا کراھۃ فی العزل عند عامۃ العلماء وھو الصحیح وبذلک تظافرت الأخبار، وفی الفتح: وفی بعض أجوبۃ المشایخ: الکراھۃ وفی بعض عدمھا، نھر الخ (رد المحتار، کتاب النکاح، باب نکاح الرقیق 4: 335، ط: مکتبۃ زکریا دیوبند)، وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:تزوجوا الودود الولود فإنی مکاثر بکم الأمم یوم القیامۃ (مشکاۃ المصابیح ص 267نقلاً عن السنن لأبی داود والسنن للنسائی)، وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ذلک -العزل- الوأد الخفی، وھی وإذا الموء ودۃ سئلت (المصدر السابق ص 276 نقلاً عن الصحیح لمسلم)، فالحدیث لا یدل علی حرمتہ غایتہ الکراھۃ (ھامش المشکاۃ ص 276 نقلاً عن اللمعات)۔

 



Leave a Comment