Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



میت کے غسل کا وقت؟



سوال:۔ حضرت ایک مسئلہ ہے جو کافی ٹائم سے پریشان کر رہا ہے: جب کسی شخص کا انتقال ہوجاتاہے تو اس کو غسل کب دیا جائے، مثال کے طور پر کسی کا انتقال ہوا مغرب کے بعد اس کی تدفین ہونی ہے صبح فجر کے بعد، تو اب غسل اور کفن کب کرایا جائے، مغرب کے بعد یا فجر کے بعد۔ حضرت جواب مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی۔
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: میت کی تجہیز و تکفین وغیرہ میں جلدی کرنا سنت ہے اس لیے میت کے انتقال کے بعد فوراً اس کے کفن دفن کی تیاری میں لگ جانا چاہئے، اور جب غسل و کفن کا انتظام ہوجائے تو فوراً غسل دے دینا چاہئے اور اس کے بعد نماز جنازہ پڑھ کر جلد دفنا دینا چاہئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment