Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



زندگی میں ہی بیٹی کو کچھ دینا؟



سوال:۔ اگر کسی کی صرف ایک بیٹی ہو تو وہ اپنی زندگی میں بیٹی یا بیوی کے نام پروپرٹی وغیرہ کرا سکتا ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: باپ اپنی زندگی میں اپنا مال وجائداد بیوی اور اولاد کے درمیان تقسیم کرنا چاہے تو کرسکتا ہے شرعاً ایسا کرنا جائز ہے اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ باپ اپنی اور بیوی کی گذر بسر کے لیے جس قدر حصہ رکھنا چاہے پہلے اسے الگ کرلے اور پھر بقیہ کو اپنی تمام اولاد کے درمیان برابر، برابر تقسیم کردے اور صرف نام کرنے یعنی رجسٹری کرنے سے ہبہ تام نہ ہوگا بلکہ ہرایک کو حصہ دے کر مالک وقابض بنادے اور خود اس سے لاتعلق ہوجائے، زندگی میں مال وجائیداد کا بٹوارہ ہبہ کہلاتا ہے اور ہبہ میں تمام اولاد کے درمیان مساوات (برابری) کرنا افضل ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment