Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



لال رنگ کے کپڑے پہننا؟



سوال:۔ مرد کے لیے لال رنگ کے کپڑے پہننا حرام ہے کیا؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: مردوں کے لیے لباس سے متعلق ضابطہ یہ ہے کہ وہ ایسا لباس پہنیں جس لباس میں فاسقوں اور کافروں سے مشابہت نہ ہو، اور نہ وہ زنانہ لباس کی طرح ہو، اسی طرح وہ کسم یا زعفران سے رنگا ہوا بھی نہ ہو۔ باقی مردوں کے لیے خالص سرخ رنگ کا لباس (جس میں دوسرا بالکل نہ ہو) پہننے کی ممانعت بعض روایات میں آئی ہے، اس ممانعت کی حیثیت کے حوالے سے فقہائِ کرام کے مختلف اقوال ہیں؛ بہرحال خالص سرخ رنگ میں عورتوں کے لباس سے کسی قدر مشابہت پائی جاتی ہے، اس لیے اس کا مکروہ ہونا راجح ہے، لہٰذا مردوں کو خالص سرخ رنگ کا لباس استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ البتہ اگر اس میں کسی اور رنگ کی آمیزش ہو یا وہ دھاری دھار ہو تو مضائقہ نہیں ہے۔ نیز بہت زیادہ شوخ رنگ اور اعتدال سے زیادہ کڑھائی اور سنگھار والے کپڑے پہننا بھی مردوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔

 



Leave a Comment