Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



صف میں اکیلا کھڑا ہونا؟



سوال:۔ اگر آخری صف میں اکیلا انسان کھڑا ہو اور کوئی دوسرا شخص اس کے ساتھ کھڑا نہ ہو تو کیا اس شخص کی نماز ہو جائے گی؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: باجماعت نماز ادا کرنے میں دو صفوں کی درمیانی صف میں جگہ ہونے کے باوجود پیچھے کھڑا ہونا مکروہِ تحریمی ہے، تاہم نماز ہوجائے گی۔ البتہ اگر دو صفوں کے درمیان والی صف بالکل خالی چھوڑ دی گئی ہو کہ اس میں کوئی ایک نمازی بھی کھڑا نہ ہو تو ایسا نہیں کرنا چاہیے، تاہم اگر کسی عذر کی وجہ سے ایسا کیا گیا تو نماز ادا ہوجائے گی اور درمیانی خالی صف شمار نہیں کی جائے گی۔
تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے: ’’وَلَوْ صَلَّی عَلَی رُفُوفِ الْمَسْجِدِ إنْ وَجَدَ فِی صَحْنِہِ مَکَانًا کُرِہَ، کَقِیَامہ فِی صَفٍّ خَلْفَ صَفٍّ فِیہِ فُرْجَۃٌ‘‘.
رد المحتار: ’’(قَوْلُہُ: کَقِیَامِہِ فِی صَفٍّ إلَخْ) ہَل الْکَرَاہَۃُ فِیہِ تَنْزِیہِیَّۃٌ أَوْ تَحْرِیمِیَّۃٌ، وَیُرْشِدُ إلَی الثَّانِی قَوْلُہُ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: وَمَنْ قَطَعَہُ قَطَعَہُ اللَّہُ۔ (570/1) فقط واللّٰہ اعلم

 



Leave a Comment