Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



قصر میں کتنے بال کاٹے جائیں؟



سوال:۔ بال چھوٹے ہیں تو عمرہ کے بعد بالوں کی لٹ کاٹ سکتے ہیں؟ کتنی موٹی لٹ کاٹنی ہے، ایسا کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: عمرہ کے احرام سے حلال ہونے کے لیے عورت کو سر کے کم از کم چوتھائی بالوں سے ایک پورے (انگلی کے تہائی حصہ) کے بقدر قصر کرنا ضروری ہے، ورنہ دم لازم آئے گا، جو حدودِ حرم میں دینا لازم ہوگا۔
البحرالرائق میں ہے: ’’(قولہ: ثم احلق أو قصر و الحلق أحب) …… والمراد بالتقصیر أن یأخذ الرجل أو المرأۃ من رئوس شعر ربع الرأس مقدار الأنملۃ، کذا ذکر الشارح، ومرادہ أن یأخذ من کل شعرۃ مقدار الأنملۃ... وإنما کان الحلق أفضل؛ لدعائہ علیہ السلام للمحلقین بالرحمۃ ثنتین أو ثلاثاً وفی الثالثۃ أو …… الرابعۃ للمقصرین بہا‘‘۔ (7/11)

 



Leave a Comment